مخصوص نشستیں:فضل الرحمن سپریم کورٹ کے غلط فیصلے سے زیادہ مستفید ہوئے ، بیرسٹر سیف

 مخصوص نشستیں:فضل الرحمن  سپریم کورٹ کے غلط فیصلے سے  زیادہ مستفید ہوئے ، بیرسٹر سیف

سوات(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ کا بدنام ترین، غیر آئینی اور غیر جمہوری فیصلہ ہے۔۔۔

 جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑے گا،یہ فیصلہ دراصل پاکستان تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی ایک مذموم کوشش ہے ، مگر ہم ہر فورم پر اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے ۔ انہوں نے یہ بات سوات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں عوامی رائے کا قتل ہو رہا ہے ۔ مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینا عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ہے ، اور جب وقت آتا ہے تو عدل کرنے والے ادارے قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے اے این پی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ حیدر خان ہوتی کے حالیہ بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ حیدر ہوتی نے سپریم کورٹ کے غلط فیصلے کے نتیجے میں حاصل ہونے والی مخصوص نشستیں قبول کرنے سے انکار کر کے جمہوریت کی بالادستی کا ثبوت دیا ہے ۔ فضل الرحمن سپریم کورٹ کے غلط فیصلے سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والوں میں سے ہیں، مگر اسلام کے دعویدار بن کر دوسروں کو درس دے رہے ہیں۔ اگر واقعی سچے ہیں تو ان نشستوں سے دستبردار ہو کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں