مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
ڈی آئی خان(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔
فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی انجینئر ضیا الرحمان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ علی امین گنڈا پور تمہارا چیلنج قبول ہے ، تمہاری اوقات نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کرے ۔انجینئر ضیا الرحمان نے علی امین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تم مفتی محمود کے اس بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھا، مولانا فضل الرحمان نے تو تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا، تم اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کرائو ۔عمر امین گنڈا پور نے کہا کہ ضیا الرحمان کو اپنے سیاسی قد کاٹھ کا اندازہ ہونا چاہیے ، میرے بھائی کے مقابلے کا سوچنا بھی ان کے بس میں نہیں۔