الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (دنیا نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کو منظور کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق دائر کی گئی دو الگ الگ درخواستیں منظور کر لیں، جن میں ان کی تعلیمی اسناد کو چیلنج کیا گیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جمشید دستی نے کاغذاتِ نامزدگی میں اپنی تعلیمی قابلیت ایف اے ظاہر کی، جبکہ حقیقت میں انہوں نے نہ میٹرک کیا اور نہ ہی ایف اے ۔بہاولپور یونیورسٹی نے بھی تصدیق کی کہ جمشید دستی کی ایف اے اور بی اے کی اسناد جعلی ہیں، جس پر الیکشن کمیشن نے ان اسناد کو جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں