ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،کراچی چیمبر
کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر کے صدرجاوید بلوانی نے کہا ہے کہ فی الوقت ہڑتال کو مؤخر کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم تمام چیمبرز باہمی مشاورت سے کوئی متفقہ لائحہ عمل طے کرینگے جس کا اعلان جلد ایک یا دو روز میں کیا جائے گا۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایف بی آر کو دیے گئے غیر معمولی اختیارات کسی صورت قبول نہیں،اس معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا صرف ایک نکتے پر تھا کہ ایف بی آر کے اختیار میں ہونے والا بے جا اضافہ فی الفور ختم کیا جائے ، تمام شرکاء نے اسی نکتے پر گفتگو کی اور اپنے تحفظات سامنے رکھے ۔