عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست پر انکوائری کا حکم

عارف علوی کے خلاف مقدمے  کی درخواست پر انکوائری کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر) سیشن عدالت لاہور نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر این سی سی آئی اے کو انکوائری کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے شہری شہزادہ عدنان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مدثر چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ سابق صدر عارف علوی نے ایک غیر ملکی دورے کے دوران توہین مذہب پر مبنی الفاظ کہے ، جن کی ویڈیو میری نظر سے گزری، جس پر شدید دکھ ہوا۔وکیل نے بتایا کہ اس معاملے پر این سی سی آئی اے سے رجوع کیا گیا لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا، لہٰذا عدالت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار جو ویڈیو اور شواہد رکھتا ہے وہ تفتیشی افسر کو فراہم کرے ، اور افسر ان شواہد کی روشنی میں انکوائری کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں