فوڈ سکیورٹی شدید خطرے میں

 فوڈ سکیورٹی شدید خطرے میں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ زرعی زمینوں کو برق رفتاری سے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تشویشناک ہے، آنے والی نسل کو خوراک مل سکے گی؟ فوڈ سکیورٹی شدید خطرے میں ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت زرعی زمین کو رہائشی سوسائٹیز میں تبدیل کرنے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی و صوبائی اداروں کے اعلیٰ افسرشریک ہوئے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زرعی زمینوں کی تیزی سے کمی تشویشناک حد تک بڑھ گئی، اسلام آباد میں فوری طور پر عمودی تعمیرات کی طرف آغاز کیا جائے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر زرعی زمینوں کے تحفظ کیلئے پالیسی تشکیل دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں