شاہدرہ:موٹرسائیکل سوار مین ہول میں جاگرا، ٹھیکیدار سمیت 2 افراد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر سے،مانیٹرنگ ڈیسک)شاہدرہ ٹاؤن رسول پارک میں مین ہول میں شہری کے گرنے کے واقعے کا مقدمہ واسا حکام کی مدعیت میں درج کر کے ٹھیکیدار سمیت 2 افراد کو گرفتار۔۔۔
جبکہ ایکسین واساکو معطل کر دیا گیا، مقدمہ سب انجینئر حمزہ شریف نے درج کروایا، جس میں گڑھے میں گر کر زخمی ہونیوالے نوجوان کو بھی مدعی بنایا گیا ہے ۔ گرفتار ملزموں میں ٹھیکیدار اظہر اور اس کا ساتھی مقبول شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمے میں شامل ایک ملزم راؤ بلال فرار ہے جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، قبل ازیں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایکسین واسا کو معطل کر دیا جبکہ متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیاتھا۔