مہنگائی کنٹرول کیلئے نئی وزارت ،بل پنجاب اسمبلی میں پیش

مہنگائی کنٹرول کیلئے نئی وزارت ،بل پنجاب اسمبلی میں پیش

لاہور(سیاسی رپورٹر)حکومت پنجاب نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے پرائس کنٹرول کی نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

 اس حوالے سے پرائس کنٹرول کونسل کے اختیارات میں تبدیلی کے لئے بلدی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز (ترمیمی) بل 2025 ء پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا ، جس پر سپیکر نے دو ماہ کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے ،بل حالیہ اجلاس میں پیش کیا گیا، ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کے تحت دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ایکٹ 2024 ء میں ترامیم کی جائیں گی، پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت منسٹر پرائس کنٹرول یا وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ عوامی نمائندے کے پاس ہوگی،تاہم اس موقع پر صدارت وزیر صنعت و تجارت یا وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ عوامی نمائندے کے پاس ہے ،اس سے پہلے پرائس کنٹرول کی منسٹری موجود نہیں تھی،ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ اس منسٹری کو وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے پاس رکھیں گی، بل کے متن میں کونسل کا سیکرٹری صنعت سے ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،متن کے مطابق نئے ارکان میں لائیو سٹاک، زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی، اور پنجاب سہولت بازاروں کے سربراہان بھی شامل ہیں،بل کے متن میں ماہرین اور سٹیک ہولڈرز کی تعداد 3-3 مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا،جو کہ دو ماہ تک ایوان میں اس بل کی رپورٹ پیش کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں