سینیٹر اعجاز چودھری کیخلاف چار مقدمات میں ضمانت پر فیصلہ محفوظ

 سینیٹر اعجاز چودھری کیخلاف چار مقدمات میں ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور، اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعجاز چودھری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سینیٹر اعجاز چودھری کی نو مئی کے مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت کی ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے آزادی مارچ اور 26 نومبر احتجاج پردرج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے شریک ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کرتے ہوئے آئندہ سماعت ، فردجرم عائدکرنے کیلئے مقررکردی۔عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمہ میں حاضر ملزموں کو چالان کی نقول تقسیم کردیں، ادھر اسی عدالت میں زیر سماعت آزادی مارچ 2022 کے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں بانی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی اور عدالت کیجانب سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا بھی کوئی جواب نہ آیا۔مزید سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی۔انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت جیل ٹرائل کیلئے لکھے خط کا جواب نہ آنے پرسماعت 30جولائی تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں