مہنگی گیس سے استعمال کم، ایک لاکھ صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل
اسلام آباد(نمائندہ دنیا)گیس کی بڑھتی قیمتوں کے باعث صارفین نے استعمال کم کر دیا، جس سے ایک سال میں مزید ایک لاکھ صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 64 لاکھ ہو گئی ہے ، جو پہلے 63 لاکھ تھی۔ ان صارفین کے بل 1300 سے 1700 روپے کے درمیان آتے ہیں۔وزارتِ پٹرولیم کے مطابق اگر یہی رجحان جاری رہا تو بوجھ مزید بڑھے گا۔ دوسری جانب حکومت کے پاس اضافی ایل این جی موجود ہے ، لیکن پاور سیکٹر خریدنے سے انکار کر رہا ہے ۔ عالمی معاہدوں کے باعث حکومت ایل این جی خریدنے پر مجبور ہے ، جس سے 200 ارب روپے سے زائد نقصان کا خدشہ ہے۔