پی ٹی آئی 6 سیٹیں لے لے، 5 ہمیں دے دیں : عباداللہ

پی ٹی آئی 6 سیٹیں لے لے، 5 ہمیں دے دیں : عباداللہ

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹرعباد اللہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں ملا کر اپوزیشن کے نمبر 53 ہیں، اپوزیشن نے 5 نشستوں پر امیدوار منتخب کئے ہیں،5 سیٹیں ہم نکالیں گے۔

 دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سینٹ الیکشن کے حوالے سے میں نے حکومت کویہ تجویز دی کہ کے پی صوبے میں ایک تاثر ہے کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہو تی ہے میں چاہتاہوں کہ مل بیٹھ کرمعاملات طے کرلئے جائیں، تاکہ ہارس ٹریڈنگ والی جو چھاپ ہے یہ ختم ہوجائے ،آپ کے بظاہر نمبر زیادہ ہیں،ہم بیرسٹر سیف کو تجویز دیتے ہیں کہ ٹوٹل 11 سیٹیں ہیں ان میں 6 سیٹیں آپ لے لیں اور5 سیٹیں ہم کو دے دیں،ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی ہائی جیک ہوچکی ہے ، علی امین گنڈاپور نے لاہور جاکر ڈائیلاگ مارے ،علی امین نہیں چاہتے کہ عمران خان رہا ہوں۔پی ٹی آئی کے رہنمافیصل چودھری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعباد اللہ نے جو تجویز دی ہے اس کا بیرسٹر سیف ہی بتا سکتے ہیں، کیونکہ بیرسٹر سیف کے پی میں حکومت کے ترجمان ہیں،میر ا ذاتی خیال ہے ،ڈاکٹرعباد اللہ نے جو تجویز دی ہے اس پرعمل کیا جائے تو کوئی حرج نہیں ،کیونکہ سیاسی جماعتوں کو معاملات طے کرنے کیلئے آپس میں بات چیت کرلینی چاہئے ،مزید کہا ہے کہ 5 اگست والی تحریک کا جو معاملہ ہے اس پر ابھی بھی کنفیوژن ہے ،ابھی تک پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کی طرف سے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا گیا کہ کس قسم کی تحریک چلے گی، ابھی تک یہ بھی نہیں پتا کہ احتجاج کرنا ہے یا دھرنا دینا ہے ،یا پہیہ جام ہڑتال کرنی ہے ،عالیہ حمزہ کے بارے میں سلمان اکرم راجا نے جولب ولہجہ استعما ل کیا ہے میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں،عالیہ حمزہ نے ٹویٹ میں کوئی غلط بات نہیں کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں