آخری روز:سی ڈی اے کے 8کمرشل پلاٹس،4دکانیں19.56ارب میں نیلام

آخری روز:سی ڈی اے کے 8کمرشل پلاٹس،4دکانیں19.56ارب میں نیلام

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کا نیلام عام آخری دن کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کی۔

نیلام عام میں 8 کمرشل پلاٹس اور بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی 4 دکانیں مجموعی طور پر 19.56 ارب روپے میں نیلام کی گئیں۔ نیلام عام کے تیسرے دن بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی دکان نمبر اے ایٹ کو 14.57 کروڑ، دکان نمبر اے ٹین 14.32 کروڑ، دکان نمبر 12 اے بارہ 14.67 کروڑاور دکان نمبر سی ایٹ 9.43 کروڑ میں نیلام ہوئی ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھیں۔ ایک ماہ کے اندر یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد رعایت دی گئی ہے ۔ اسی طرح سرمایہ کاروں کو امریکی ڈالر میں یکمشت ادائیگی میں 5 فیصد اضافی رعایت کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہر قدم پر سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے سی ڈی اے کا فیسلی ٹیشن سنٹر رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں