یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ
لاہور (کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت رجب بٹ اور ان کی فیملی گھر پر موجود نہیں تھی، جس کے باعث جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔فائرنگ سے گھر کے بیرونی گیٹ اور دیوار پر گولیاں لگیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔