لاکھوں کے ڈاکے ، چوریاں ، نقدی ،موبائل اور گاڑیاں چھین لیں

 لاکھوں کے ڈاکے ، چوریاں ، نقدی ،موبائل اور گاڑیاں چھین لیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو جمشید سے 2 لاکھ اور موبائل فون، بادامی باغ میں عامر سے  1 لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون,گڑھی شاہو میں لیاقت سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,مانگامنڈی میں اویس سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,برکی میں محمود سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں جنید سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔فیصل ٹائون، ڈیفنس اور مسلم ٹائون سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا ،گرین ٹائون اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں