قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹل خالی کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائد اعظم یونیورسٹی کی جانب سے سمرسیشن ختم کرنے اور طلباء سے ہاسٹل خالی کرانے کے معاملہ میں وائس چانسلر احکامات کے خلاف طلباء کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
رجسٹراریونیورسٹی نے کہا 1138طلباء غیر قانونی طور پر ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں،ہم نے اپنی رٹ بحال کرنی ہے ، جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا بچے بیٹھ کرپڑھیں، وہ کیا کر رہے ہیں، اچھا نہیں لگتا پولیس ہتھکڑیاں لگائے ، درخواست گزار وکیل نے کہا کیا دو چارطلباء کی وجہ سے تمام بچوں کے ساتھ ایسا کریں گے ،جسٹس خادم حسین سومرو نے یونیورسٹی حکام سے کہا آپ ماں باپ ہیں،کیا ماں باپ بچوں کے ساتھ ایسا کرتے ہیں،آپ نے بچوں پر ایف آر کرادی، سپریم کورٹ کی ججمنٹ ہے وہ بچہ کہیں خدمات سرانجام نہیں دے سکتا،رجسٹرار یونیورسٹی نے کہا ایف آئی آر ہمیں مجبوری میں درج کرانا پڑی،ہاسٹل رہنے کے قابل نہیں ، پچھلی لڑائی میں انہوں نے ہاسٹل کو جلایا تھا ،جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا جب بچوں اور والدین کا معاملہ گھر میں ہوتا ہے ،آپ کو عدالت میں نہیں آنا چاہیے تھا، عدالت نے طلباء کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔