پاکستان کا بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود مزید 1ماہ بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارت کیلئے اپنی فضائی  حدود مزید 1ماہ بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی (دنیا نیوز)پاکستان نے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی ایئرلائنز کے لئے 23 اگست تک فضائی حدود بند رہیں گی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔

واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 23 اپریل کو فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لئے بند کی تھی جس میں متعدد بار توسیع کی جا چکی ہے ۔ فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کے یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگیا، فضائی بندش سے قبل 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں