سیاسی جماعتیں ورکرز کو نظرانداز کردیتی ہیں:تھنک ٹینک

سیاسی جماعتیں ورکرز کو نظرانداز کردیتی ہیں:تھنک ٹینک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کا ر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے پاس اپنے فنڈز نہیں ہوتے ،پارٹی پیسے کے بغیر نہیں چلتی،جو لوگ پیسے کے اعتبار سے مضبوط ہوتے ہیں ان کو ہمیشہ ہماری سیاست میں فائدہ دیاجاتا ہے۔

وہ پولیٹیکل مشین کو اپنی مرضی سے استعمال کرتے ہیں،ورکر قربانیاں دیتے ہیں لیکن ا ن کو ری وارٖڈ نہیں ملتا،سیاسی جماعتیں اپنے مفاد میں ورکرز کو نظرانداز کردیتی ہیں،جب سیاسی جماعتوں کو پیسے والے لوگ مل جائیں تو ورکر کو ٹکٹ نہیں ملتا۔دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کا ر سلمان غنی نے کہا کہ پہلے تحریک انصاف کسی جماعت کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں تھی، بعد میں بلامقابلہ فارمولے پر اکٹھی ہو گئی،اس میں زیادہ پریشانی تحریک انصاف کو تھی کہ ان کی سیٹوں پر ہاتھ صاف نہ ہو جائے ،تحریک انصاف نے ان جماعتوں سے معاملہ کیا جن کو یہ چور،ڈکیت کہتی تھی، کے پی کے میں تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کی حکومت شدید بحران کا شکار ہے ، کچھ نام ایسے ہیں جس پر تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں کواعتراض ہے ، بانی تحریک انصاف کہتا ہے میں سینیٹ کی ٹکٹ اپنے ورکر کو دونگا،اب انہوں نے ٹکٹ مالدار شخص کو دے دیا ۔ تجزیہ کا رڈاکٹر رسول بخش نے کہا ہے کہ سینیٹ کا ا لیکشن پارٹی فنڈز کا بڑا ذریعہ ہے ، لوگوں کو ایوان اقتدار میں ایک کرسی چاہئے ، سینیٹ میں جولوگ بیٹھے ہیں ان کے بارے میں لسٹ دیکھیں ، یہ بریف کیس اٹھانے والے ہیں یا وہ لوگ ہیں جن کے بڑے کاروبار ہیں اور انہوں نے پارٹی فنڈزمیں پیسے لگائے ، پھر وہ کیا بات کریں گے ؟۔تجزیہ کا ر خواجہ عمران رضا نے کہا ہے کہ طاقتورحلقوں کا ہدف تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو توڑا جائے ،اس کیلئے مختلف پراجیکٹ لانچ کئے گئے لیکن انہوں نے سرنڈر نہیں کیا،اس وقت سیاسی طاقت بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں