سینیٹ :ٹکٹوں کی منظوری پارٹی قیادت نے خود دی: نیاز اللہ نیازی

سینیٹ :ٹکٹوں کی منظوری پارٹی قیادت نے خود دی: نیاز اللہ نیازی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا نیوز کے پروگرام "ٹونائٹ ود ثمر عباس"میں ترجمان بانی تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

 انہوں نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے فارمولہ طے ہوا ہے ، جس کے مطابق 6 نشستیں تحریک انصاف کو ملی ہیں، جبکہ اپوزیشن کو 4 نشستیں دی گئیں۔نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی قیادت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مینڈیٹ دیا ہے ، اور یہ فیصلے بانی کی منظوری سے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج کی قیادت بھی پارٹی خود کرے گی اور بانی کا حکم ہی حتمی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ بھی ایک کارکن تھیں، جنہیں بانی نے چیف آرگنائزر بنایا۔ ہماری پارٹی آمریت پسند نہیں بلکہ ورکر کی جماعت ہے ۔وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ کے پی کے میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے حکومت و اپوزیشن کے درمیان ایک فارمولہ طے ہوا، جس کے مطابق 5 اور 6 کی تقسیم ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں ٹکٹ ٹریڈنگ ہوئی ہے اور ورکرز اپنے ساتھ ناانصافی کا شکوہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 7 نشستوں کا مطالبہ ممکن نہیں تھا، اسی لیے تحریک انصاف نے مناسب حکمت عملی اختیار کی اور مجھے نہیں لگتا کہ 21 جولائی کا سینیٹ الیکشن ملتوی ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں