پشاور :کارسواروں کی فائرنگ 2بھائیوں سمیت 3جاں بحق
پشاور(اے پی پی)پشاور کے علاقے چمکنی ترناب فارم میں موٹر کار سوار افراد کی فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی ترناب فارم، جرندہ لارا کے قریب کار سوار افراد نے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں رخسار خان، صادق علی پسران امداد گل اور ناہید خان ولد قدیم خان ساکنان غازی خیل ارمڑ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار اگیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔