وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی والدہ کے ہمراہ سینئر اینکرپرسن مہربخاری کی رہائش گاہ آمد، اظہار تعزیت کیا

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی والدہ  کے ہمراہ سینئر اینکرپرسن مہربخاری  کی رہائش گاہ آمد، اظہار تعزیت کیا

لاہور (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اﷲتارڑ اور ان کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ سینئر اینکر پرسن مہر بخاری کی رہائش گاہ پر گئے اوران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

 ہفتہ کووزیر اطلاعات اور ان کی والدہ نے مرحومہ کے دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اطلاعات نے کہا مہربخاری کی والدہ ثمینہ بخاری کا انتقال خاندان کے لئے بڑا سانحہ ہے ، ماں کا انتقال ایسا خلاہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں