پنجاب کالجز راولپنڈی :تربیتی سیشن ،سینکڑوں اساتذہ کی شرکت

پنجاب کالجز راولپنڈی :تربیتی سیشن ،سینکڑوں اساتذہ کی شرکت

لاہور (سٹاف رپورٹر )پنجاب کالجزراولپنڈی کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے نئے قومی نصاب کو موثر انداز سے پڑھانے کے لیے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو فری تربیت دینے کیلئے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں کے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی اور پنجاب کالجزکے ماسٹر ٹرینر ز سے الگ الگ مضامین میں تفصیلی ٹریننگ حاصل کی اور استفادہ حاصل کیا۔ ورکشاپ کا آغاز پنجاب کالجزراولپنڈی اسلام آباد کے ڈائریکٹر محمد اکرم چوہدری کے پرتپاک استقبالیہ خطاب سے ہواجنہوں نے تدریس میں مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ خطبہ استقبالیہ کے بعد معروف ماہرین تعلیم اور تربیت کاروں نے انٹرمیڈیٹ کے نئے نصاب اور جدید تدریسی تکنیکوں کو سمجھنے کے لیے انٹرایکٹو سیشنز کا انعقاد کیا ۔ ورکشاپ نے اساتذہ کو تجربات کا اشتراک کرنے اور جدید تدریسی حکمت عملیوں کو دریافت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ،سیشن کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

جس میں جنرل کریکولم بریفنگ اور مضامین وائز ٹریننگ شامل تھی۔ یہ ٹریننگ اساتذہ کو نئے نصاب سے متعارف کروانے اوراس کے لیے تیار کرنے کا بہت بڑا اقدام ہے ۔ جس پر اساتذہ نے اس کو بے حد سراہا۔ اساتذہ نے کہا کہ پنجاب کالج نے اساتذہ میں اعتماد پیدا کرنے کیلئے بہترین کاوش کی ہے ۔ جس سے اساتذہ کو نئی جہت ملنے کے ساتھ ساتھ علم اور حوصلے میں بھی اضافہ ہوگا۔ اور اساتذہ کے تدریسی معیار میں بہتری آئے گی۔ جنرل سیشن اور مضامین وائز ٹریننگ میں مرد اور خواتین اساتذہ نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا۔قبل ازیں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اوربہاولپور، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں بھی ان تربیتی سیشنز کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں