اسلام آباد میں گدھے کا گوشت، سپلائی کی تحقیقات جاری

اسلام آباد میں گدھے کا گوشت، سپلائی کی تحقیقات جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں شہر بھر میں مضر صحت خوراک پر نظر رکھتی ہے۔۔۔

 گدھوں کے گوشت کے حوالے سے ہمارے پاس ایک ہفتہ پہلے سے معلومات موجود تھیں، ٹیمز کی جانب سے ایک ہفتے تک کام کیا گیا تاکہ رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے ۔ دنیا سے بات کرتے ہوئے عرفان میمن نے کہا فارم ہائوس کی کوئی این او سی نہیں ہوتی مگر یہ ایک غیر قانونی سلاٹر ہائوس تھا ۔ انہوں نے کہا جب ہماری ٹیم وہاں پہنچی ایک ہزار کلو گرام کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے ملے ، موقع پر موجود غیر ملکی قصائی اور چوکیدار کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ کتنے گدھے ذبح ہوئے اور گوشت کہاں تقسیم ہوا تحقیقات جاری ہیں،گوشت کچھ غیر ملکی شہریوں کو سپلائی کرنے کے حوالے سے بھی رپورٹس ہیں، گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے حوالے سے بھی رپورٹس موجود ہیں، ابھی تک کسی بھی قسم کا ثبوت نہیں ۔انہوں نے مزید کہا اسلام آباد میں تمام ریسٹورنٹس کی انسپکشن سرپرائز وزٹس سے کی جاتی ہے ، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کو دو سال میں اسلام آباد میں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں