زرداری کے بغیر یہ سسٹم نہیں چل سکتا

 زرداری کے بغیر یہ سسٹم نہیں چل سکتا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر، دنیا نیوز) گورنر پناب سردار سلیم حیدر نے کہا آصف زرداری کے بغیر یہ سسٹم چھ ماہ نہیں چل سکتا۔۔۔

 جڑواں شہر میں صدر مملکت کی سالگرہ کی تقریب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سلیم حیدر کا کہنا تھا بے نظیرکی شہادت پیپلزپارٹی کے لیے بہت مشکل وقت تھا، آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کومتحد رکھا اور پارٹی کوسنبھالا، بی بی کی شہادت کے بعد پارٹی تقسیم ہوسکتی تھی۔ پیپلزپارٹی کا جیالا اب تگڑا ہوجائے، ہم نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے ، گلی اور محلوں میں پیپلزپارٹی کا پیغام پہنچاؤ۔ ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے، پورے پاکستان میں کسی کا چہرہ ایسا نہیں کہ آصف علی زرداری سے صدرکا عہدہ لے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں