پختونخوا میں بھی گدھے کا گوشت فروخت کرنیوالے 2 افراد گرفتار
بٹگرام(این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں بھی گدھے کو ذبح کرکے گوشت فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق بٹگرام کے علاقے کوزہ بانڈہ میں محکمہ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کو ذبح کرکے گوشت فروخت کرنے والے 2 افراد کو پکڑ لیا، ملزمان کا موقف ہے کہ گدھے کا گوشت غیر ملکیوں کے کیمپ بھجوایا جانا تھا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرشاد محمد خان کے مطابق گدھے کا گوشت مقامی سطح پر فروخت کرنے کے شواہد نہیں ملے ۔واضح رہے چند روز قبل اسلام آباد میں بھی بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت برآمد ہوا تھا۔