ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے قبل متبادل راستے کا انتظام کریں:لاہور ہائیکورٹ

ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے قبل متبادل راستے کا انتظام کریں:لاہور ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں ترقیاتی کاموں سے متعلق حکم دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے قبل شہریوں کیلئے متبادل راستے کا انتظام کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی  درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت ڈی جی پنجاب واسا اور ایم ڈی واسا عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ عدالت نے افسروں کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے لاہور کا حال دیکھا ہے ،ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں کے کام متاثر ہورہے ہیں،جن کے کام متاثر ہو رہے ہیں ان کو معاوضہ کون دے گا۔ڈی جی واسا نے جواب دیا کہ سارے منصوبے عوام کی فلاح کیلئے کئے جا رہے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو نہیں ہوسکتا کہ سڑک اکھاڑ دیں اور پھر بھول جائیں،کم از کم لوگوں کو کاروبار اور گھروں کو جانے کا راستہ تو دینا ہے ،بارش نہ ہو تو دھول کی وجہ سے ائیر کوالٹی انڈیکس بہت خراب ہوتا ہے ۔ عدالت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ماحولیات کا ان پراجیکٹس میں اہم کردار ہوتا ہے لیکن وہ خاموش ہے ۔ عدالت نے مزید عملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں