سکولوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

 سکولوں کی تعطیلات میں توسیع  کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور،راولپنڈی(خبر نگار)پنجاب حکومت کے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تعطیلات میں31 اگست تک توسیع کے فیصلے کے خلاف طالبعلم دانیال کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن کی ابتدائی سماعت  جسٹس جواد الحسن نے کی اور حکومتی فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رٹ پٹیشن باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلی۔جسٹس جواد الحسن نے استفسار کیا کہ کس پالیسی کے تحت چھٹیوں میں توسیع کی گئی ہے ؟۔ کبھی فوگ کے نام پر اور کبھی گرمی کے نام پر سکول بند۔ تعلیم حاصل کرنا بچوں کا بنیادی حق ہے ، انہیں اس سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب و دیگر متعلقہ محکموں سے جواب طلبی کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں