ٹی سی پی:1لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دئیے

ٹی سی پی:1لاکھ ٹن چینی کی  درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دئیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لئے ٹینڈر کھول دئیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے پوری کارروائی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی، ٹینڈر کھولنے کی تقریب میں پانچ کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے ۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے نمائندے بھی ٹینڈر کھولنے کی تقریب میں شریک ہوئے ۔ جنرل منیجر ٹی سی پی شیراز علی شہزاد نے تمام فریقین کے سامنے ٹینڈر کھولے ۔حکومت نے ٹی سی پی کے ذریعے سرکاری سطح پر چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، 8 ستمبر کو ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لئے بولیاں طلب کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں