شیخوپورہ :3 ملوں پرچھاپے ، ساڑھے 17 ہزار بوری گندم برآمد

شیخوپورہ :3 ملوں پرچھاپے ، ساڑھے 17 ہزار بوری گندم برآمد

شیخوپورہ ، چیچہ وطنی(این این آئی، آئی این پی، اے پی پی)شیخوپورہ کی 3 ملوں پرچھاپے کے دوران گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد کرلی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق شیخوپورہ میں شرقپور اور نارنگ منڈی میں 3 ملوں پرچھاپہ مارا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد کی گئیں جن میں سے 10 ہزار بوریاں فلور ملوں کوفروخت کردی گئی ہیں۔ڈی سی نے بتایا کہ گندم سرکاری قیمت 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے فروخت کی گئی، باقی گندم بھی فلور ملوں کو سرکاری قیمت پر فروخت کی جائے گی۔چیچہ وطنی میں اسسٹنٹ کمشنر جاوید ممتاز لکھویرا نے دو مختلف چھاپوں کے دوران ذخیرہ کی گئی گندم کی800 بوریاں برآمد کرلیں۔ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ خوراک کے عملے کے ہمراہ 68موڑ پر واقع ایک فیڈ ملز پر چھاپہ مار کرذخیرہ کی گئی گندم کی 300 بوریاں قبضہ میں لے لیں۔ا س طرح چک56،بارہ ایل میں بھی چھاپہ مارا گیا تو500بوریاں گندم برآمد ہوئیں، برآمد ہونیوالی گندم محکمہ خوراک کی تحویل میں دے دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں