دہشت گردی ختم نہ ہونے کی 5وجوہات
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا ان عوامل کو جاننا ضروری ہے جن کی وجہ سے آج دہشت گردی موجود ہے ۔
انہوں نے دہشت گردی ختم نہ ہونے کی 5 بنیادی وجوہات بھی بیان کیں۔جن میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنا ۔دہشت گردی کے معاملے پر سیاست کرنا اور قوم کو اس سیاست میں الجھانا۔بھارت کا افغانستان کو دہشت گردی کے بیس کیمپ کے طور پر استعمال کرنا۔افغانستان میں دہشت گردوں کو جدید ہتھیاروں اور پناہ گاہوں کی دستیابی،مقامی اور سیاسی پشت پناہی کا حامل دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا گٹھ جوڑ شامل ہیں۔