پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج،لوکل گورنمنٹ بل منظور ی کیلئے ایجنڈے میں شامل
لاہور( آئی این پی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روز وقفے کے بعد آج صبح دس بجے شروع ہوگا ،حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل کو آج ایوان سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے اراکین کو سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے متعلقہ سوالات کے جوابات بھی دئیے جائینگے ،پانچ توجہ دلاؤ نوٹسز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔