سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئے سیاسی بیان دیا، مصدق ملک

سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی  کو خوش کرنے کیلئے سیاسی  بیان دیا، مصدق ملک

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئے سیاسی بیان دیا ہے، ہو سکتا ہے سہیل آفریدی حکمت سے کام لیں گے۔

ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں سیکڑوں بچوں کو شہید کر دیا گیا، ہم روزانہ اپنے بچوں کی لاشوں کو اٹھا رہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کہتی ہے آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ اگر آپریشن نہیں ہونے دینا تو پھر دہشت گردوں سے کیسے نمٹیں گے ، بانی پی ٹی آئی کی آج بھی وہی سوچ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں