پٹرول5.66،ڈیزل 1.39روپے لٹر سستا
پٹرول کی قیمت کمی کے بعد 263روپے 2 پیسے ، ڈیزل کی 275روپے 41 پیسے ہو لائٹ ڈیزل 2روپے 74 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 26پیسے کمی،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(دنیا نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے قیمتوں میں 5 روپے 66 پیسے تک کمی کی منظوری دی، پٹرول کی نئی قیمت 5 روپے 66 پیسے کمی کے بعد 263روپے 2 پیسے ہوگئی ۔ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا،جس سے نئی قیمت 275روپے 41 پیسے ہوگئی، مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26پیسے کم کر کے 181روپے 71 پیسے مقررکردی گئی، لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد 162روپے 76 پیسے ہوگئی۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے کہ قیمتوں میں کمی کا اعلان 15 روز کیلئے کیا گیا ہے ۔