سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج درانی انتقال کر گئے
کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے ،ان کی عمر 72 برس تھی ۔ وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔
انہیں ایک ماہ قبل برین ہیمبرج ہوا تھا ۔آغا سراج درانی کا پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما میں شمار ہوتا تھا۔ انہوں نے پہلی بار 1985 میں ضیا کے دور میں الیکشن لڑا ، تاہم ان انتخابات میں وہ ہار گئے تھے ۔آغا سراج درانی 1988 ئمیں پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ۔ 4 دہائیوں سے زائد پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے ۔ وہ 3 مرتبہ صوبائی وزیر اور 2 مرتبہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر رہے ۔ان کا شمار شہید بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔بلاول بھٹو ، وزیر اعلٰی مراد شاہ اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے ان کی موت پر اظہارافسوس کیا ہے اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے ۔