تر امیم ،پی ٹی آئی سے بھی رابطہ ہو رہا
لاہور(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے انکشاف کیا ہے 27ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار ہوچکا ہے اور اس پر مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔
حکومت کی کوشش ہے اس اہم آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ جمعے کے روز سینیٹ میں پیش کیا جائے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ترمیم پیش کرنے کی خواہاں ہے حتی کہ تحریکِ انصاف سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ ترمیم وسیع تر اتفاق رائے سے منظور ہو۔ قومی اسمبلی میں حکومت کو کوئی دشواری نہیں ہوگی تاہم سینیٹ میں منظوری کے لیے سیاسی مشاورت کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے یہ بھی تصدیق کی حتمی مسودہ تیار ہونے کے بعد نواز شریف سے بھی مشاورت کی جائے گی۔