اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود اچکزئی کے نام کی باضابطہ درخواست جمع کرا دی، امید ہے اب سپیکر نوٹیفکیشن جاری کر دینگے ،اسد قیصر

 اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود اچکزئی کے نام کی  باضابطہ درخواست جمع کرا دی، امید ہے  اب سپیکر نوٹیفکیشن جاری کر دینگے ،اسد قیصر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیف وہپ ملک عامر ڈوگر اور شہرام ترکئی نے کہا ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے درخواست جمع کرا دی۔

محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور باوقار سیاستدان ہیں، امید ہے ان کے نام پر کسی غیر جمہوری حربے کا سہارا نہیں لیا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی نہیں رہنا چاہئے سپیکر کو چاہئے جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا اچکزئی کے نام کی باضابطہ درخواست سپیکر کو جمع کرا دی امید ہے اب سپیکر نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے ۔ ملک عامر ڈوگر نے کہا 74 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ محمود خان اچکزئی کے نام کی درخواست سپیکر کو جمع کرائی گئی ۔اسد قیصر نے کہا جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ مشاورت جاری ہے ۔ چیف وہپ کو جے یو آئی سے رابطے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ اپوزیشن کا اتحاد جمہوری عمل کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں