ٹک ٹاک کا 18سال سے زائد عمر کے صارفین کیلئے نیا فیچر ‘‘بلیٹن بورڈ ’’متعارف

 ٹک ٹاک کا 18سال سے زائد عمر کے  صارفین کیلئے نیا فیچر ‘‘بلیٹن بورڈ ’’متعارف

کراچی(این این آئی)ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف کرادیا۔اس فیچر کا مقصد برانڈز اور کریٹیرز کو اپنے فالوورز کے ساتھ ایک جگہ مواد شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔

یہ بنیادی طور پر انسٹا گرام کے براڈ کاسٹ چینلز جیسا فیچر ہے ۔انسٹا گرام کے براڈ کاسٹ چینلز کی طرح صرف کریٹیر ہی کسی ٹک ٹاک بلیٹن بورڈ پر میسجز پوسٹ کرسکے گا جبکہ فالوورز محض ایموجیز کے ذریعے ری ایکشن ظاہر کرسکیں گے ۔یہ فیچر 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ان صارفین کو دستیاب ہوگا جن کے فالوورز کی تعداد کم از کم 50 ہزار ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں