خوردنی تیل کی درآمدات 3.5 ملین میٹرک ٹن تک پہنچنے کا امکان

خوردنی تیل کی درآمدات 3.5  ملین میٹرک ٹن تک پہنچنے کا امکان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں خوردنی تیل کی درآمدات رواں سال مقامی طلب میں اضافے کے باعث 3.4 سے 3.5 ملین میٹرک ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

 یہ بات ویسٹری گروپ کے چیف ایگزیکٹو عبدالرشید جان محمد نے کہی، جو ملک کے خوردنی تیل کے شعبے میں ایک اہم پلیئر ہیں۔جنوری تا اکتوبر پاکستان کی خوردنی تیل کی درآمدات 3.07 ملین ٹن رہی، جو 2024 میں درآمد شدہ 3 ملین ٹن سے زیادہ ہے ۔عبدالرشید جان محمد نے انڈونیشیا کے ریزورٹ جزیرے بالی میں ایک صنعتی کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ اضافہ بنیادی طور پر آبادی میں اضافے اور اقتصادی ترقی کی وجہ سے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے سال 2022 سے 2024 کے دوران سالانہ تقریباً 2.9 سے 3 ملین ٹن تیل درآمد کیا ہے ۔جنوری تا اکتوبر 2.2 ملین ٹن تیل والے بیج بھی درآمد کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں