پاکستان اسلام آباد اور کابل کے درمیان ثالثی کی ایرانی پیشکش کا خیرمقدم کرتا:ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا پاکستان ایران کی جانب سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس سے گریز نہیں کرے گا۔
طاہر حسین اندرا بی نے کہا ایران ایک برادر دوست ملک ہے ۔ پاکستان ہمیشہ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے پُرامن حل کے حق میں رہا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ایران اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، ثالثی ہمیشہ قابلِ قبول ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے ۔