22 ماہ میں 13لاکھ 42 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
اسلام آباد(حریم جدون)ملازمت کے سلسلے میں بیرون مُلک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا، بیورو آف امیگریشن کے مطابق سال 2024 میں 7 لاکھ 27 ہزار نوجوان بیرونِ ملک گئے۔۔۔
جبکہ رواں سال صرف اکتوبر 2025 تک 6 لاکھ 15 ہزار پاکستانی بیرون ملک گئے ۔سال 2024 میں سعودی عرب جانے والے نوجوانوں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار سے زائد رہی جبکہ رواں سال اکتوبر تک 10 ماہ 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب چلے گئے ۔ باقی دو ماہ کے اعدادوشمار شامل کرکے یہ تعداد گزشتہ سال کی تعداد تجاوز کرنے کا قوی امکان ہے ۔گزشتہ سال 40 ہزار سے زائد پاکستانی بسلسلہ روزگار قطر گئے جبکہ رواں سال 10 ماہ میں 53 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے قطر گئے ۔بحرین،اومان، کویت،ترکیہ ،چین جانے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا،جبکہ امریکہ،برطانیہ ،متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعدادمیں کمی واقع ہوئی۔