سیالکوٹ:شادی تقریب میں ڈالرز، یورو ،پاؤنڈز کی بارش، ویڈیو وائرل

سیالکوٹ:شادی تقریب میں ڈالرز،  یورو ،پاؤنڈز کی بارش، ویڈیو وائرل

سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش کر دی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 بارات بیگ چک  سے ڈسکہ کے میرج ہال پہنچتے ہی لاکھوں روپے کے بیگز کھولے گئے ۔ ڈالرز، یورو، پاؤنڈز  اور ہزار ہزار کے کرنسی نوٹ نچھاور کئے گئے ۔ دولہے کے بھائی نے دولہے کو سونے کا ہار پہنایا تو دوستوں نے پانچ پانچ لاکھ روپے والے چیک سلامی میں دئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں