شہری روٹس لگنے کی زحمت کو مثبت انداز میں لیں ، عطا تارڑ

  شہری روٹس لگنے کی زحمت کو مثبت انداز میں لیں ، عطا تارڑ

بیرون ملک سے آئی ٹیموں کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کے تحت روٹ لگانا ضروری ہے سوئمنگ پول کی مکمل تزئین و آرائش کی جائے گی،وزیر اطلاعات کاتقریب سے خطاب

اسلام آباد (نامہ نگار،نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے عالمی کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روٹ لگنے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے دوران روٹس مہمانوں کی حفاظت اور ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے تسلسل کے لئے لگائے جاتے ہیں۔ شہری معمولی دیر کی زحمت کو مثبت انداز میں لیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جب بیرون ملک سے ٹیمیں آتی ہیں تو سکیورٹی کلیئرنس کے تحت روٹ لگانا ضروری ہوتا ہے ،اکثر شہری اس صورتحال پر شکایت کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں یہ رجحان بن گیا ہے کہ ہم فوری طور پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں 29 ویں نیشنل ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ 2025 کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نوجوان نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر سوئمنگ چیمپئن شپ کے حوالے سے ہمارا روشن مستقبل ہیں، پاکستان میں دنیا کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سوئمنگ پول کی مکمل تزئین و آرائش کی جائے گی اور کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں