سیاستدان حکمران نہیں بلکہ استعمال ہو رہے ہیں، فضل الرحمن

 سیاستدان حکمران نہیں بلکہ  استعمال ہو رہے ہیں، فضل الرحمن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم آئے گی تواسے بھی دیکھ لیں گے ،سیاستدان حکمران نہیں بلکہ استعمال ہو رہے ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پسپائی کی ضرورت نہیں، جو حق سمجھیں گے وہی بات کریں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن کا کردار وہ خود ادا کر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا اور وفاق دونوں میں اپوزیشن کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسمبلی اور اس سے منظور شدہ بلز کے متن میں موجود خامیاں بھی قوم کے سامنے لائی جائیں گی۔ سربراہ جے یو آئی (ف)نے کہا کہ ملک میں سیاست ختم کی جا رہی ہے جس سے پارلیمنٹ کی اہمیت متاثر ہو رہی ہے ۔ اس صورتحال سے پاکستان کا سول نظام غیر مؤثر ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں