60ہزار کمیونٹی آفیسرز کی بھرتی شروع کر رہے ہیں:عظمیٰ بخاری

60ہزار کمیونٹی آفیسرز کی بھرتی شروع کر رہے ہیں:عظمیٰ بخاری

پاپولیشن مینجمنٹ پالیسی کو موثر طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ہر فرد کو اپنے گھرانے کا سائز ، معیارِ زندگی خود طے کرنا چاہیے :وزیر اطلاعات

لاہور (اے پی پی)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آبادی میں توازن قومی ترقی، سماجی استحکام اور عوامی فلاح کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے ، دنیا بھر خصوصاً اسلامی ممالک نے پاپولیشن مینجمنٹ کے حوالے سے واضح حکمتِ عملی اپنائی ہے ، پاکستان میں بھی اس پالیسی کو موثر طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت فیملی پلاننگ کو گھر گھر تک پہنچانے کیلئے بڑا اقدام اٹھا رہی ہے جس کے تحت 60ہزار کمیونٹی آفیسرز کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ، یہ آفیسرز گھروں میں جا کر فیملی پلاننگ بارے آگاہی فراہم کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہر فرد کو اپنے گھرانے کا سائز، اپنی معاشی استطاعت اور معیارِ زندگی خود طے کرنا چاہیے ،حکومت، علما ئے کرام اور کمیونٹی ادارے رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں لیکن عملی فیصلہ ہر خاندان نے خود کرنا ہے ،دانشمندی اسی میں ہے کہ ایسے کنبے کی تشکیل کی جائے جسے معیاری تعلیم سمیت دیگر بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ وزیراطلاعات پنجاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب پاپولیشن اسٹیبلائزیشن کو قومی ضرورت سمجھتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنا رہی ہے ،ذمہ دار شہری، ذمہ دار فیصلوں کے ذریعے ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں