فوجی سربراہوں کا میجر اکرم شہید کو خراج عقیدت

فوجی سربراہوں کا میجر اکرم شہید  کو خراج عقیدت

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر،اے پی پی)چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے 54ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔

آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق میجر محمد اکرم شہید نے 1971 میں ہلی سیکٹر (مشرقی پاکستان)میں 4 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے غیر معمولی جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ وہ بے مثال عزم کے ساتھ پیش قدمی کرتے ہوئے دشمن کے تین ٹینک تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ بہادری سے لڑتے رہے ۔ 5 دسمبر 1971 کو انہوں نے جام شہادت نوش کیا اور جرات و فرض شناسی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی۔میجر محمد اکرم شہیدکی قربانی آج بھی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں