سندھ اسمبلی:متحدہ رکن نے سابق کرکٹرمعین خان کیلئے دعائے مغفرت کی درخواست کردی،وضاحت پرمعذرت

سندھ اسمبلی:متحدہ رکن نے سابق  کرکٹرمعین خان کیلئے دعائے مغفرت کی  درخواست کردی،وضاحت پرمعذرت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معین خان کے انتقال کی جعلی خبر پر ایم کیو ایم رہنما کی دعائے مغفرت کی درخواست کی ویڈیو وائرل ہوگئی، تاہم بعد ازاں انہوں نے معذرت کرلی۔

 سوشل میڈیا پر زیرگردش سابق کرکٹر معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گئی، جس پر رکن صوبائی اسمبلی صابرقائم خانی نے خبر کو سچ سمجھ کر دعا کی درخواست کردی۔ ایوان میں موجود ارکان نے فوری طور پر انہیں روکتے  ہوئے بتایا کہ کرکٹر معین خان کے انتقال کی خبر غلط ہے ۔اسپیکر نے بھی صابر قائم خانی کو غلط خبر کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر رکن اسمبلی نے اٹھ کر معذرت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں