مرکنٹائل ایکسچینج میں 37ارب کے 49776سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 37ارب کے 49776سودے

زیادہ سودے سونے کے ہوئے ،مالیت 13.767ارب رہی ،رپورٹ

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 37ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد49776رہی۔زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 13.767 ارب روپے رہی جب کہ چاندی کے سودوں کی مالیت 8.384 ارب روپے ، کوٹس کے سودوں کی مالیت 7.072 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.591 ارب روپے ، نسڈیک 100 کے سودوں کی مالیت2.743 ارب روپے ، کروڈ آئل کے سودوں کی مالیت971.319 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت958.277 ملین روپے ، ڈاؤ جونز کے سودوں کی مالیت349.800 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت217.387 ملین روپے ، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت417.156 ملین روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت109.858 ملین روپے ، برینٹ آئل کے سودوں کی مالیت14.189 ملین روپے اور جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت14.095 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں