اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،90ارب منافع

 اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،90ارب منافع

802پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 1لاکھ67ہزار 85پر بند منافع بخش شعبے متحرک،68کروڑ 68لاکھ 34ہزار حصص کے سودے طے

کراچی(بزنس رپورٹر)حکومت کی جانب سے عسکری نوٹیفکیشن کے اجراء سے اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آخری روز دن بھر تیزی کی جانب گامزن رہی۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی ٹریڈنگ کا آغاز 1488 پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 67 ہزار 722پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا۔ دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 1639 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 67 ہزار 923 پوائنٹس کی یومیہ بلند حد تک ٹریڈ ہوا ،اسی دوران آئل اینڈ گیس، کیمیکل، کیبل، بینکنگ ، فرٹیلائزر ، فارما اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے شیئرز میں دوبارہ خریداری کے سبب 100 انڈیکس میں ریکوری ہوئی اور 1 لاکھ 67 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 802 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ67 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس290 پوائنٹس بڑھ کر 50772 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 477 پوائنٹس کے اضافے سے 101220 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمائے کا مجموعی حجم 90 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 38ارب روپے ہوگیا۔ گزشتہ روز 68کروڑ 68لاکھ 34ہزار 369 حصص کے سودے طے پائے ۔مجموعی طور پر 560 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 254 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،179میں کمی اور 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں