چینی کے ہول سیل ریٹ میں کمی آگئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن کے رکن عاصم شیخ کا کہنا ہے کہ چینی کی کرشنگ کے بعد ہول سیل ریٹ نیچے آگیا ہے۔۔۔
عاصم شیخ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کا ہول سیل ریٹ 160روپے کلو ہوگیا اور پرچون ریٹ 165روپے کلو ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جنوری کے سودے میں چینی کی قیمت 144 روپے کلو طے پا رہی ہے ، 3 لاکھ میں سے 2 لاکھ ٹن امپورٹ چینی فروخت ہو چکی ہے ۔