انڈونیشیا کے صدر آج دوروزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

انڈونیشیا کے صدر آج دوروزہ  دورے پر پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں) انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے ، انڈونیشین صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے گزشتہ دورہ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے ۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا، جومختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق ملاقاتیں کرے گا۔انڈونیشین صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف،صدر آصف علی زرداری اورعسکری قیادت سے ملاقات کرینگے ۔دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں