ڈی جی آئی ایس پی آرنے ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کیا:عظمیٰ

ڈی جی آئی ایس پی آرنے ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کیا:عظمیٰ

سپہ سالار کیخلاف بے بنیاد ہرزہ سرائی بانی پی ٹی آئی کی وطن دشمنی کا کھلا ثبوت ریاست ہر سازش ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے :وزیراطلاعات پنجاب

لاہور (دنیانیوز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے ترجمان پاک فوج کے حالیہ بیان کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذہنی انتشار کے شکار بانی تحریک انصاف کا ملک دشمن ایجنڈاپوری قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے ،بانی پی ٹی آئی بھارتی میڈیا کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیانیہ آگے بڑھا رہے ہیں اور قوم اب ایسے چہروں کو اچھی طرح پہچان چکی ہے ۔عظمٰی بخاری نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ یہ ذہنی و اخلاقی طور پر مفلوج شخصیت اقتدار کے حصول کیلئے طالبان جیسے قاتل گروہوں اور بھارت جیسے دشمن ملک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، جو نہ صرف پاکستان کی سلامتی بلکہ خطے کے امن کیلئے بھی شدید خطرہ ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ بنیان المرصوص کے سپہ سالار کے خلاف بے بنیاد ہرزہ سرائی دراصل بانی پی ٹی آئی کی ذہنی شکست، اخلاقی دیوالیہ پن اور وطن دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ۔ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند عناصر ریاستی استحکام کیلئے واضح خطرہ ہیں لیکن ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔ ریاستی اداروں پر حملے ، شہداء کی توہین اور پاک فوج کے خلاف بیانیہ یہ سب دشمن کے ایجنڈے کا حصہ ہے ، جسے باشعور قوم نے یکسر مسترد کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں